حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ
کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
29 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت حاجی
سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
احمد رضا عطاری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا جبکہ منیب عطاری نے نعت شریف پڑھ کر عاشقانِ
رسول کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے ”تلاوتِ قراٰن
اور اس سے محبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔
20
اکتوبر 2022 ء کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد
کیا گیاجس میں
(اسٹیشن ماسٹر عمران ، ہیڈ آفیسر واصف ، سگنل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عدنان، الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ
کے انچارج اختر ، الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے انچارج منیر ، امام مسجد ریلوے اسٹیشن آصف
عطاری)سمیت
دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں مبلغ
دعوت اسلامی نے ’’آخری نبی محمد عربی ﷺ
کی سیرت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے حاضرین محفل کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیااور
فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ کی دعوت دی جس
پر انہوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ دورہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ آخر میں صلاۃ و سلام اوردعا کا سلسلہ ہوا۔
فیصل
آباد کے اجتماع کے بعد ٹیکنکل ڈیپارٹمنٹ ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کے آفس میں جانا
ہوا۔جہاں ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اظہر بھائی سمیت
دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ۔
دوران
ملاقات اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و
سماجی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے نیک
خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: حسن عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات
18 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت فیصل
آباد ڈویژن میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات کی۔
اسی طرح نیو چوہدری بس کمپنی کے مینیجر
کاشف عطاری، مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے امام مسجد مولانا صفدر صاحب و نائب امام سمیت ہاکی اسٹیڈیم سوساں روڈ پر JK
شوروم کے آنر صابر گجر، راہی چوک مدینہ
ٹاؤن میں سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری سے ملاقاتیں کیں اور مدنی مشورہ بھی ہوا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ان تمام افراد کو نیکی
کی دعوت دی اور فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ
کی دعوت دی ۔ آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیصل آباد ذمہ دار
محمد منیب عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کادینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر فیصل آبا دکا شیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ داران نے جناح کالونی میں یونائیٹڈ کمپنی شوروم کے آنر محمد عدنان، مین
ہونڈا شوروم کے آنر گلزار و الطاف، حافظ موٹرز شوروم کے آنر حافظ اعجاز، اسی طرح فرید
موٹرز اور بشیر سنز بس کمپنی کے مین ٹرمینل نادر کوچ میں دیگر اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی۔
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی بھائیوں کو حالیہ
بارشوں کے سبب پریشال حال اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے شعبہ ایف
جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی
اور انہیں بھی اس امداد میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر سرکاری ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ دار
حسن عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ)، فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار غلام
شبیر عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد ڈویژن
کادورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر شخصیات (جن
میں ایک ورکشاپ آنر محمد اکرم عطاری سے
اُن کے گھر میں، Hascol پٹرول
پمپ کے آنر سے اُن کے آفس میں اور ایک واپڈا کے LS سے اُن کے گھر میں)
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنےوالے مدنی قافلے سمیت دیگر دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر نگران ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری،
صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری، سرکاری ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری، فیصل
آباد سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں 19 جولائی 2022ء بروز منگل مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران ڈیپارٹمنٹ،
صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے
کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری
2022ء تا جون 2022ء) 2026ء کی پلاننگ، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی راہنمائی کی اور ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں میں
کام کرنے کا طریقہ بتایا۔مزید مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلےمیں ماڑی پور ٹاؤن قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے گڈز آنر سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
اسماعیل عطاری نے گڈز آنر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں 22 جون 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
کے زیرِ اہتمام کا سنتوں بھرےاجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں رکشہ ڈرائیورز سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت
کی۔
نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی محمد خالد عطاری نے
”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حسنِ اخلاق کی برکتیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے
اجتماع کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔اس موقع پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
منیب احمد عطاری اور نگران ِتحصیل سمندری
نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ اٹک پاکستان کے تحصیل اٹک میں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ
21 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان
ڈسٹرکٹ اٹک کے تحصیل اٹک میں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شوروم مالکان، بس مالکان اور ڈرائیورز سے ملاقات کی۔
اس دوران عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و پنڈی ڈویژن ذمہ دار مولانا حافظ علی
رضا عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکائے حلقہ کو 17 جولائی 2022ء کو 1
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دوسری
جانب اٹک ریلوے اسٹیشن میں اسٹیشن ماسڑ و
دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدرستہ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسٹیشن ماسڑ نے اسٹیشن پر مدرستہ
المدینہ بالغان لگانے کی نیت کا اظہار کیا۔
مزید ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے ایک جگہ شوروم پر بھی
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ”نعمت کی قدر وشکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود شخصیات نے سفر کرنے کے متعلق اپنی
اپنی نیتوں کا اظہار کیا نیز ایک شوروم مالک کو ہاتھوں ہاتھ فیضان آن لائن اکیڈمی
میں قاعدہ ناظرہ کورس میں داخلہ دلوایا۔
اسی طرح ذمہ داران نے اٹک لاری اڈے پر سکائی ویز کے منیجر سے ملاقات
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سلطان عطاری تحصیل اٹک رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
خالد بن ولید روڈ جینی موٹرز میں اجتماعِ ذکر و نعت اور قراٰن
خوانی کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے خالد
بن ولید روڈ جینی موٹرز میں اجتماعِ ذکر و
نعت اور قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شوروم آنر سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
بعدازاں رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے دعاکروائی اور
وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 مئی 2022ء بروز
اتوار پنجاب پاکستان کے شہر چنیوٹ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکشہ ڈرائیوروں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ چنیوٹ حاجی محمد سلیم عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔اجتماع کے اختتام پرعاشقانِ رسول نے دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ڈویژن
ذمہ دار حسن عطاری ، چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری ذیشان عطاری اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد منیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
17 اپریل 2022 ء بروز اتوارشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کےتحت سدھار بائی پاس میاں آٹوز پر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا ۔
بعد اجتماع
شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں عطیات
جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔
اس اجتماع میں
فیصل آباد کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری اور سٹی ذمہ
دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: ابو
مقداد حسن عطاری شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )