دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ جینی موٹرز میں اجتماعِ ذکر و نعت اور قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شوروم آنر سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے دعاکروائی اور وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)