شعبہ رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ دعوت اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2023ء بروز بدھ ماڑی پور میں واقع عباس اینڈ کو گڈز آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عباس اینڈ کو گڈز آنر اور ورکرزنے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے علم نجوم اور علم جعفر اور فال نکالنے والوں کے پاس نا جانے کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر کیماڑی ڈسٹرکٹ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر2023ء بروز منگل خالد بن ولید روڈکراچی میں واقع کار شوروم میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے بیان کیا اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


مہران گڈز ٹرانسپورٹ گیٹ نمبر 4 قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرک آنر اور گڈز آنر سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس اجتماعِ پاک کا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے آغاز کرنے کے بعد رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور قراٰنِ مجید کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے عبدالوہاب عطاری اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے محمد ظہیر عطاری سمیت مدرسۃ المدینہ بالغان ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


گجرات لاری اڈا نت ٹرانسپورٹ کمپنی میں سالانہ اجتماع میلاد  کا سلسلہ ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز سمیت دیگر عاشقانِ رسُول نے بھی شرکت کی۔

نگرانِ مجلس محمد اسماعیل عطاری نے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں شرکا کو اپنے قلوب کو عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے معمور کرنے کا ذہن دیا اور اس حوالےسے انہیں دعو ت اسلامی کے تحت ہونےوالے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:خالد امین عطاری شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 جولائی 2023ء  بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت اولڈ سٹی ایریا کھارادر کراچی میں مختلف شخصیات جن میں ٹرک آنر،ٹرالر آنر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا ۔

رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے نگرانِ مجلس اسماعیل عطاری نے شخصیات میں سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سٹی ذمہ دار مولانا ذیشان عطاری مدنی اور عبد الوھاب عطاری سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جولائی 2023ء  بروز جمعرات کھارادر پنجابی کلب میں دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈپیارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں گڈز آنر اور ٹرک مالکان نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق سٹی ذمہ دار مولانا محمد ذیشان عطاری مدنی نے ’’تکبر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اس سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شرکاکو دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17، 18 جون 2023ءکو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب اور کراچی کے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

2 دن پر مشتمل اجتماع میں شرکا کو کفن دفن کورس کروایا گیا اور دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی سمیت بالخصوص مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کی ۔

علاوہ ازیں جانشین امیر اہل ِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بھی شرکا میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ حاضرین نے آپ سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 جون 2023ء  بروز ہفتہ پنجابی کلب کھارادر میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو سی ایشن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں یونین ممبران ٹرک آنر کی شرکت ہوئی ۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت ِاسلامی نے شرکا میں بیان کیا اور انھیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی ماحول سے قریب ہونے اور 17 اور18 جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ مجلس کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 اپریل 2023ء کو صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے فیصل آباد ڈویژن ،جناح کالونی میں ہنڈا شوروم کے اونر میاں الطاف حسین سے ملاقات کی ۔

اس کے علاوہ حق فرید موٹرز کے اونر غلام مصطفیٰ بٹ ،جھنگ روڈ پہ GO کمپنی پٹرول پمپ کے اونر وحید سے ملاقاتیں کیں ۔دورانِ ملاقات امجد عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کیں نیز دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ پہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا افطار اجتماع ہوا جس میں گڈز کمپنیوں کے مالکان ، مینجرز ، مزدور سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے’’ شرم و حیاء ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: حسن عطاری،فیصل آباد ڈویژن، حسن عطاری، فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


16 مارچ 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے تحت ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انچارج اظہر صاحب  سمیت دیگر ملازمین نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انکا استقبال کیااور ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات فیضان مدینہ آفس ، مدنی چینل آفس ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹ ، روحانی علاج ، دار السنہ ، مدرستہ المدینہ فار بوائز ، اسلامک ریسرچ سینٹر، مکتبۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اسکی خدمات بیان کیں اور تحائف بھی پیش کئے۔

جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دعوت اسلامی کی اس دینی خدمات کو دیکھ کر مکینیکل اظہر صاحب نے اپنے تأثرات دیئےاور دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی نیت بھی کی ۔ (رپورٹ : حسن عطاری فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی  طرف سے 17جنوری 2023ءکو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر خالد سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پولیس چوکی سابق SHO فقیر حسین اور چوکی انچارج ASI حاجی اسلم سے بھی ملاقات ہوئی۔ دورانِ گفتگوذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوت ِاسلامی کی دینی، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں سےآگاہ کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پرشخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوتِ ا سلامی نے چیمہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے آنر اخلاق چیمہ،چیمہ بس کمپنی کے آنر چوہدری افضل چیمہ ، پٹرول پمپ مالک غلام رسول ، کینال روڈ پر واقع مرحبا پٹرول پمپ کے مینجر رضوان ، GO پمپ کے مینیجر امتیاز بھائی اور PSO پمپ کے مینیجر شیث سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحائف میں پیش کئے گئےاورانہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادکا وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی ۔(رپورٹ : حسن عطاری،فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز کوہستان بس کمپنی فیصل آباد کے اونر میاں محمد نواز، علی نواز اور نیو خانپور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل آباد کے اونر محمد اشرف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری نے شخصیات کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف شعبہ جات (جن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کارکردگی آفس، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز، المدینۃالعلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے) کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:ربطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)