24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
22
جولائی 2023ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت اولڈ
سٹی ایریا کھارادر کراچی میں مختلف شخصیات جن میں ٹرک آنر،ٹرالر آنر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقوں
کا سلسلہ ہوا ۔
رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ کے نگرانِ مجلس اسماعیل عطاری نے شخصیات میں سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر سٹی ذمہ دار مولانا ذیشان عطاری مدنی اور عبد الوھاب عطاری سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)