دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 17 اپریل 2022ء بروز اتوار میاں آٹوز سدھار بائی پاس پر افطار اجتما ع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات میں اپنا حصہ ملانے کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے بعد ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر فیصل آباد کے سرکاری ڈویژن ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری اور سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ پر واقع حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی میں افطار اجتماع ہوا جس میں کثیر شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع نگرانِ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں گڈز ٹرانسپورٹ کی شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری، سرکاری ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شوروم جمشید روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف شوروم کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم مارچ 2022ء بروز منگل خالد بن ولید روڈ جینی موٹرز شوروم میں  شخصیات کے درمیان معراج النبی ﷺ کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔

دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹرانسپورٹ ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سرکار علیہ السلام کی معراج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نفل روزے رکھنے کی فضیلت بیان کی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سہراب گوٹھ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مقامی دوکانداروں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ پاکستان سطح کے ذمہ و نگرانِ شعبہ محمد اسما عیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ ڈسٹرکٹ سینٹر ل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد مصطفٰی 14/Aشادمان ٹاؤن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نیو ناظم آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دوانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس موقع پر ٹاؤن نارتھ ناظم آبادذمہ دار عزیرعطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ قافلہ ذمہ دارمحمد علی عطاری نے بھی شرکاکی تربیت و رہنمائی کی۔ (رپورٹ:عبد الوہاب عطاری شینواری رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بلدیہ ٹاؤن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔عبد الوہاب عطاری نے خوف خدا کے حوالے سے بیان کیا۔

بعد ازاں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی اور کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جعفر عطاری نے مختلف بس اڈوں پر جاکر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 جنوری 2022ء بروز بدھ ماڑی پور نیو قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ  میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد طاہر عطاری مدنی ، سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالوہاب شینواری عطاری اور اسلامی بہائیوں کے مدرسۃ المدینہ کےڈسٹرکٹ ویسٹ ذمہ دار وسیم عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہم امور پر کلام کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ  کے تحت کراچی بس ٹرمینل سہراب گوٹھ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انجینئرنگ ورکس شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ محمد اسماعیل عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقات کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کےتحت 18نومبر2021ءبروزجمعرات غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کےعرس کےموقع پر گلزارِہجری کابینہ میں اجتماعِ غوثیہ کاانعقادہواجس میں باڈی میکراسپیئر پارٹس آنرز اور بس آنرز سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ سیّد منیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےغوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کااندازِعبادت بتایا۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کےزیرِاہتمام پچھلے دنوں قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں اجتماعِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں گڈز آنر پیٹرول پمپ، آنر ٹرک مالکان، بیٹری ڈیلر اورسپئیر پارٹس سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’رسول ﷺ  تمام جہاں کے لئے رحمت اور معجزات نبیﷺ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت کی،مبلغِ دعوتِ اسلامی کامزیدکہناتھاکہ حضورﷺکی سیرت امن بھائی چارگی کا درس دیتی ہے ،ہمیں اللہعزوجل کی رحمت پر خوب چرچا کرناچاہیئے۔بعدازاں ایسٹ ملیر زون ذمہ داررابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ محمد ذیشان  عطاری نےدعا کروائی۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل جینی موٹرز خالد بن ولید روڈ میں 12ہویں کی آمد کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہواجس میں کار شوروم آنر سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری نے’’رسول ﷺ تمام جہان کے لئے رحمت ہیں‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوراس رحمت پر خوشی منانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)