23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے ٹرک
اسٹینڈ جھنگ روڈ پر واقع حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی میں افطار اجتماع ہوا جس
میں کثیر شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع نگرانِ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں گڈز ٹرانسپورٹ کی شخصیات کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری، سرکاری
ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری
بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)