19 شوال المکرم, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سہراب گوٹھ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مقامی
دوکانداروں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ پاکستان سطح کے ذمہ و نگرانِ شعبہ محمد
اسما عیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔
اس موقع پر ٹرانسپورٹ ڈسٹرکٹ سینٹر ل ذمہ دار عبد الوہاب
عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)