رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کےزیرِاہتمام پچھلے دنوں قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں اجتماعِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں گڈز آنر پیٹرول پمپ، آنر ٹرک مالکان، بیٹری ڈیلر اورسپئیر پارٹس سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’رسول ﷺ  تمام جہاں کے لئے رحمت اور معجزات نبیﷺ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت کی،مبلغِ دعوتِ اسلامی کامزیدکہناتھاکہ حضورﷺکی سیرت امن بھائی چارگی کا درس دیتی ہے ،ہمیں اللہعزوجل کی رحمت پر خوب چرچا کرناچاہیئے۔بعدازاں ایسٹ ملیر زون ذمہ داررابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ محمد ذیشان  عطاری نےدعا کروائی۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل جینی موٹرز خالد بن ولید روڈ میں 12ہویں کی آمد کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہواجس میں کار شوروم آنر سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری نے’’رسول ﷺ تمام جہان کے لئے رحمت ہیں‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوراس رحمت پر خوشی منانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پنجاب بس اڈہ  میں ارباز کوئٹہ بس سروس کےآنر سے ملاقات کی، اس دوران ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپار ٹمنٹ کے ذمہ دارعبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بار ےمیں بتاتے ہوئے رابطہ برا ئےٹرانسپورٹ ڈیپار ٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر آنر نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی18ستمبر2021ءبروزہفتہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا کراچی بس ٹرمینل سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈ ےمیں جانا ہوا ۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائےٹرانسپوٹ محمد اسماعیل عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت26اگست2021ءبروزجمعرات کراچی کینٹ اسٹیشن میں نگرانِ مجلس ٹرانسپوٹ محمد اسماعیل عطاری نے ٹی سی آر آفس کے آفیسر سے ملاقات کی۔اس موقع پر نگرانِ مجلس انہیں اور ٹکٹ چیکر آفیسر (ٹی سی آر آفس) کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز 2ستمبر 2021ء کو یومِ دعوتِ اسلامی منانے کے حولے سے انہیں بریفنگ دی۔(رپوٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں  8اگست2021ءبروزاتوار نگرانِ کابینہ ماڑی پور کے والد کے لئے ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ علی ذیشان مدنی عطاری نے’’ چپ رہنے اور کم بولنے ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محرم الحرام میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کےحوالے سے بھر پور ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: ندیم احمد عطاری علاقائی نگران و رکنِ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


شعبہ ٹرانسپورٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 16 جون 2021 بروز بدھ کراچی نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں گڈز مالکان ٹرک مالکان کے درمیان ترحلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی عطاری نے دین متین کی خدمت کرنے کے متعلق کلام کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت اور دین داری ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون)


رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کے شہر ظفر وال میں جدول رہا جہاں بس(Bus) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ رسالہ پڑھ کر سنایا ۔ ٹرانسپورٹ شخصیت رانا ناصر نے فیضانِ نماز کورس کی نیت کی۔

مدینہ ٹریول پہ ٹرانسپورٹ اجتماع میں بیان کیا ، فیضانِ نماز کورس کی تیاری کی۔ اڈا مینجر اور وابستگان شعبہ ٹرانسپورٹ ظفر وال نے رسائل تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈرائیور اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)


پچھلے دنوں  ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی لاہور ریلوے ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ریلوے یونین محمد رضوان ستی، محمد صہیب عطاری( امام مسجد ریلوے تھانہ)، امام مسجد لاہور اسٹیشن محمد اعجاز عطاری، اسٹیشن اسٹالز انچارج ، اسسٹنٹ ڈپٹی چیف کوچنگ ریلوے ہیڈ کوارٹر محمد نیاز عطاری، جی پی فنڈ ریلوے ڈیپارٹمنٹ سید محمد طاہر شاہ دیگر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر اسٹیشن پر موجود مساجد کے ائمہ کرام نے مدرسۃا لمدینہ بالغان لگانے کی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مدنی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا عزم کیا۔ (رپورٹ: خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلزار ہجری پنجاب بس اڈے پر محمد احمد عطاری رکن کابینہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ نے شخصیات سے ملا قات کی۔

محمد احمد عطاری رکن کابینہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ نے بائیک رکشہ پارٹس آنر اور ہو ل سیلر بیٹری ڈیلر شخصیات سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ”دینی ماحول سے وابستگی دین و دنیا کی بہتری کا ذریعہ ہے“ اس موضوع پر مدنی پھول بھی دئیے۔(رپورٹ: د الوہاب عطاری رابطہ ٹرانسپورٹ ایسٹ ملیر زون)


دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام 18 فروری 2021ء   بروز بدھ لاہور ریجن، ننکانہ ضلع شیخوپورہ کے لاری اڈا ننکانہ میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کا اجتماع ہواجس میں نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے ٹرانسپورٹ اور رزق حلال کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ٹرانسپورٹر محمد محمود عطاری اور دیگر ٹرانسپورٹرز کے علاوہ ورکشاپس کے آنرز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)

رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی   کے زیر اہتمام 15 فروری 2021ء بروز پیر ظفر وال مقام مدینہ ٹریول گوجرانوالہ زون نارووال کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں صدر رکشہ یونین ظفر وال محمد امجداڈا منیجر مدینہ ٹریول عبداللہ ، آنر رینٹ اے کار رانا محمد آصف اور آنر کار ڈیکوریشن شاپ محمد شکیل مہر نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان نے اخلاقیات کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع سمیت 7 دن فیضانِ نماز کورس کی دعوت میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ:خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن )