جڑانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےزیرِ
اہتمام 15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جڑانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام
اور ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی منیب
عطاری نے تلاوتِ کلامِ پاک نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماعِ پاک کا
آغاز کیا جبکہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار
حسن عطاری نے ”دن رات کیسے گزاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان ڈویژن ذمہ
دار نے حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر تحصیل نگران نعیم عطاری اورسٹی نگران
ذوالفقار عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات کی دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس
کا وزٹ کروایا۔
دورانِ وزٹ شخصیات نے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے
انہیں خوش آمدید کہتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں شخصیات نے دعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار
ساوتھ سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد میں رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ فیصل آباد شہر میں رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہو اجس میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل
ذمہ داران نے شرکت کی۔
کھارادر
پنجابی کلب کے قریب ٹرانسپورٹ
سے تعلق رکھنے والی شخصیات
سے ملاقات
شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ دعوت ِاسلامی کے تحت 3
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کھارادر پنجابی کلب
کے قریب ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات (
ٹی سی اے یونیین ٹرانسپورٹ کیریئر ایسوسی ایشن کے اراکین جنرل سیکریٹی محمد فیضان، ٹی سی اے کورٹ کمیٹی کے چیئر مین
محمد تنویر ، نائب چیئر مین محمد نصر ُاللہ اور پولیس کمیٹی کے وائس چیئر مین ذیشان) سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات سٹی ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری مدنی نے شخصیات کو شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ٹرانسپورٹ
طبقے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے خدمات دعوتِ
اسلامی کے متعلق بتایا۔
آخر
میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ان
کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل
عبد الوہاب عطاری بھی وہاں موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
3
دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ جھنگ سٹی شالیمار بس کمپنی کے آنر و سابق وفاقی وزیر شیخ
وقاص کے بھائی شیخ فواد سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے شیخ
فواد کو زبان و نظر کی حفاظت ،حسن اخلاق و نیک صحبت کے
متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اصلاحی بیانات پر مشتمل دعوتِ
اسلامی کا مدنی ڈیٹا پیش کرتے ہوئے انہیں شالیمار بس کمپنی کی تمام گاڑیوں میں انٹر کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ حسن عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے کار سروس اور اسپیئر پارٹس آنرز سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے آنرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبد الوہاب عطاری شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں خالد بن ولید روڈ پر واقع جینی موٹرز میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ اور شورومز سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت و
نعت سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”دعا کی فضیلت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
اپنے شورومز میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع
کروانے کے متعلق عاشقانِ رسول کی ذہن سازی
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سٹی ذمہ دار
محمد ذیشان عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
محمد شعیب عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل
ذمہ دار عبدالوہاب عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالوہاب
عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران ٹریول ایجنسی کے اونر محمد احسان عطاری سے ملاقات
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نوابشاہ ڈویژن کے
شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے ایک ٹریول ایجنسی کے اونر محمد احسان عطاری سے ان کے
آفس میں ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوری نے اونر محمد احسان
عطاری کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوریٰ کو چیک پیش کیا۔
بعدازاں رکنِ شوری ٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے امیرِ
اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا نیا رسالہ ”سب
سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں چنیسر ٹاؤن میں سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری ، شعبہ
رابطہ ٹرانسپورٹ چنیسر ٹاؤن کے نگران اور مدنی
قافلہ کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد ساجد عطاری نے شخصیات سے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات مسلمان کےایک
دوسرے پر حقوق بیان کئے اور 13 نومبر 2022ء کو ہونیوالے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے
کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ چنیسر ٹاؤن خالد بن ولید روڈ میں
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ
سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے دینی
کاموں کے حوالے سے حکیم اختر اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ
سینٹرل ذمہ دار نے حکیم اختر سمیت وہاں
موجود دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی
کے تحت نارتھ ناظم آبا د کاہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع جامع مسجد بھزاد سخی حسن میں بعد نمازِ عشا منعقد کیا جاتا ہے، مقامی
عاشقانِ رسول سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ:عبدالوہاب
عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خالد
بن ولید روڈ چنیسر ٹاؤن میں واقع شوروم میں سیکھنے سکھانے کے کا حلقہ
25
اکتوبر2022ء بروز منگل خالد بن ولید روڈ چنیسر ٹاؤن میں واقع شوروم میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس محمد اسماعیل عطاری نے ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی اورانہیں ملک و بیرون ِ ملک میں دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اوراِن حضرات کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے تعاون کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ ( رپورٹ: خالد بن ولید روڈ چنیسر
ٹاون عبد الوہاب عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار سینٹرل
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماڑی پور ٹاؤن نگران رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
محمد اسماعیل عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے
میں شخصیات سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبد
الوہا ب عطاری رابطہ برائےٹرانسپورٹ سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)