13 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات کی دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس
کا وزٹ کروایا۔
دورانِ وزٹ شخصیات نے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے
انہیں خوش آمدید کہتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں شخصیات نے دعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار
ساوتھ سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)