کھارادر
پنجابی کلب کے قریب ٹرانسپورٹ
سے تعلق رکھنے والی شخصیات
سے ملاقات
شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ دعوت ِاسلامی کے تحت 3
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کھارادر پنجابی کلب
کے قریب ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات (
ٹی سی اے یونیین ٹرانسپورٹ کیریئر ایسوسی ایشن کے اراکین جنرل سیکریٹی محمد فیضان، ٹی سی اے کورٹ کمیٹی کے چیئر مین
محمد تنویر ، نائب چیئر مین محمد نصر ُاللہ اور پولیس کمیٹی کے وائس چیئر مین ذیشان) سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات سٹی ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری مدنی نے شخصیات کو شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ٹرانسپورٹ
طبقے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے خدمات دعوتِ
اسلامی کے متعلق بتایا۔
آخر
میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ان
کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل
عبد الوہاب عطاری بھی وہاں موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)