8
اپریل 2023ء کو صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے فیصل آباد ڈویژن ،جناح
کالونی میں ہنڈا شوروم کے اونر میاں الطاف حسین سے ملاقات کی ۔
اس کے علاوہ حق فرید موٹرز کے اونر غلام
مصطفیٰ بٹ ،جھنگ روڈ پہ GO کمپنی پٹرول پمپ کے اونر وحید سے ملاقاتیں کیں ۔دورانِ ملاقات امجد
عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف کرنے کی دعوت
پیش کیں نیز دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس
پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں
حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ پہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ
اسلامی بھائیوں کا افطار اجتماع ہوا جس
میں گڈز کمپنیوں کے مالکان ، مینجرز ، مزدور سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے’’ شرم و حیاء ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: حسن عطاری،فیصل آباد ڈویژن، حسن
عطاری، فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)