دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کادینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر فیصل آبا دکا شیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ داران نے جناح کالونی میں یونائیٹڈ کمپنی شوروم کے آنر محمد عدنان، مین ہونڈا شوروم کے آنر گلزار و الطاف، حافظ موٹرز شوروم کے آنر حافظ اعجاز، اسی طرح فرید موٹرز اور بشیر سنز بس کمپنی کے مین ٹرمینل نادر کوچ میں دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی بھائیوں کو حالیہ بارشوں کے سبب پریشال حال اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں بھی اس امداد میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر سرکاری ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ دار حسن عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ)، فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)