18 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت  فیصل آباد ڈویژن میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات کی۔

اسی طرح نیو چوہدری بس کمپنی کے مینیجر کاشف عطاری، مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے امام مسجد مولانا صفدر صاحب و نائب امام سمیت ہاکی اسٹیڈیم سوساں روڈ پر JK شوروم کے آنر صابر گجر، راہی چوک مدینہ ٹاؤن میں سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری سے ملاقاتیں کیں اور مدنی مشورہ بھی ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ان تمام افراد کو نیکی کی دعوت دی اور فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ کی دعوت دی ۔ آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیصل آباد ذمہ دار محمد منیب عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)