ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 22 جون 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام  کا سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکشہ ڈرائیورز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی محمد خالد عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حسنِ اخلاق کی برکتیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار منیب احمد عطاری اور نگران ِتحصیل سمندری نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)