ڈسٹرکٹ اٹک پاکستان کے تحصیل اٹک میں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ
21 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان
ڈسٹرکٹ اٹک کے تحصیل اٹک میں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شوروم مالکان، بس مالکان اور ڈرائیورز سے ملاقات کی۔
اس دوران عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و پنڈی ڈویژن ذمہ دار مولانا حافظ علی
رضا عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکائے حلقہ کو 17 جولائی 2022ء کو 1
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دوسری
جانب اٹک ریلوے اسٹیشن میں اسٹیشن ماسڑ و
دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدرستہ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسٹیشن ماسڑ نے اسٹیشن پر مدرستہ
المدینہ بالغان لگانے کی نیت کا اظہار کیا۔
مزید ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے ایک جگہ شوروم پر بھی
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ”نعمت کی قدر وشکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود شخصیات نے سفر کرنے کے متعلق اپنی
اپنی نیتوں کا اظہار کیا نیز ایک شوروم مالک کو ہاتھوں ہاتھ فیضان آن لائن اکیڈمی
میں قاعدہ ناظرہ کورس میں داخلہ دلوایا۔
اسی طرح ذمہ داران نے اٹک لاری اڈے پر سکائی ویز کے منیجر سے ملاقات
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سلطان عطاری تحصیل اٹک رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)