29 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

احمد رضا عطاری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا جبکہ منیب عطاری نے نعت شریف پڑھ کر عاشقانِ رسول کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے ”تلاوتِ قراٰن اور اس سے محبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر گڈزٹرانسپورٹ کمپنیز کے آنرز ، فیکٹری آنر ، اڈا منیجرز و ملازمین، دعوتِ اسلامی کےفیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار منیب عطاری اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: حسن راؤوف عطاری رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)