دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گجرات سٹی میں منعقد ہونے والے خصوصی مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور اوراقِ مقدسہ کی اہمیت و آداب سے متعلق خصوصی آگاہی ڈیسک (مکتب) بھی قائم کئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر 2026ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لاہور سٹی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبہ کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ گجرات میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کی جانب سے ایک خصوصی مکتب (اسٹال/آگاہی ڈیسک) بھی لگایا گیا جہاں آنے والے شرکا کو اوراقِ مقدسہ کی تعظیم، اُن کی حفاظت اور شرعی آداب و مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہی اور معلومات فراہم کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)