شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی کے ایک اسکول میں طلبہ کی اخلاقی و دینی تربیت کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو اوراقِ مقدسہ کی عظمت اور اُن کی حفاظت کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔

یہ آگاہی سیشن 20 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوا جس کا بنیادی مقصد اسکول کی مختلف کلاسز کے طلبہ اور ٹیچرز کو اوراقِ مقدسہ کی بے ادبی سے بچانے اور اُن کے احترام کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔

اس موقع پر شعبے کے لاہور سٹی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے مختلف کلاسز کے طلبہ سے تفصیلی گفتگو کی اور ”اوراقِ مقدسہ کے آداب و مسائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کی جا سکتی ہے اور اُن کی بےحرمتی سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)