کورسز اجتماع 31 اکتوبرکو فیضا ن مدینہ کراچی
میں ہوگا، نگرانِ شوریٰ خصوصی بیان
فرمائیں گے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ مدنی کورسز سے وابستہ عاشقانِ رسول کے لیے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا
جا رہا ہے جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ
الباری کاخصوصی بیان ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق یہ اجتماع 31 اکتوبر 2026ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کے رمضان ہال میں ہوگا نیز دوپہر
تقریباً 3:00 بجے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری سلمہ
الباری بیان فرمائیں گے۔
اس
اجتماعِ پاک میں کراچی سٹی کے طلبہ و معلمین اور ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوں گے
جبکہ دیگر تمام عاشقانِ رسول آن لائن شرکت کریں گے۔
اس اجتماع کے شرکاء درج ذیل ہوں گے:
٭مدنی کورسز کے تمام یو سی تا صوبائی ذمہ داران٭ رہائشی و شارٹ ٹائم معلمینِ کرام٭ کورسز کرنے والے عاشقانِ رسول ٭کورس کیے ہوئے عاشقانِ رسول۔
Dawateislami