دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ (لاہور سٹی) کے تحت 20 اکتوبر 2026ء کو گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول باغبانپورہ میں ایک اہم دینی وزٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سٹی کے شعبہ ذمہ دار محمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران نے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول باغبانپورہ کا دورہ کیا اور پرنسپل طارق عزیز سے ملاقات کرکے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

پرنسپل طارق عزیز نے دعوتِ اسلامی کی دینی سرگرمیوں، بالخصوص اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور شعبے کے کاموں کی تعریف کی۔

بعد ازاں اسکول کے ٹیچرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ قائم کیا گیا جس میں ذمہ داران نے ٹیچرز کو نیکی کی دعوت دی اور اوراقِ مقدسہ کے احترام، آداب اور شرعی مسائل کے حوالے سے آگاہی (Awareness) فراہم کی۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)