شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن گجرانوالہ میں ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے مختلف دینی و فلاحی شعبہ جات کے
اہداف پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ مدنی مشورہ 20 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوا، جس
میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری، صوبائی
ذمہ دار محمد اقبال عطاری سمیت ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال
عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف انتظامی اور تعلیمی امور پر گفتگو کی جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
ٹیلی تھون اور عطیات: دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو وسعت دینے کے لیے
ٹیلی تھون اور عطیات جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
نئے مقامات کا اندراج: نئے علاقوں اور مقامات کی نشاندہی نیز ایڈریسز کا اندراج کرنے پر زور دیا گیا۔
روحانی علاج بستے: اسلامی بھائیوں کے لیے روحانی علاج کے بستوں کے قیام
اور ان کی کارکردگی پر گفتگو کی گئی۔
سوسائٹی اہداف اور ماہانہ دینی کام: سوسائٹی کے مختلف شعبوں کے لیے مقرر کردہ اہداف
اور ماہانہ دینی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(رپورٹ:محمد علی رفیق عطاری، شعبہ معاونت برائے ا سلامی
بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami