دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد ڈویژن کادورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر شخصیات (جن میں ایک ورکشاپ آنر محمد اکرم عطاری سے اُن کے گھر میں، Hascol پٹرول پمپ کے آنر سے اُن کے آفس میں اور ایک واپڈا کے LS سے اُن کے گھر میں) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنےوالے مدنی قافلے سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر نگران ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری، صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری، سرکاری ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری، فیصل آباد سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)