ماڑی پور کابینہ پنجاب کلب کے اطراف کا
جدو ل اور مختلف شخصیات سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے
تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ماڑی پور کابینہ پنجاب کلب کے
اطراف کا جدو ل کیا جہاں مختلف گڈز ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے
شخصیات اور ورکروں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی نے ذمہ داران کے ساتھ ملکرحاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔
دوسری جانب 26 ستمبر2020ء بروز
ہفتہ کراچی ریجن قائد آعظم نیو ٹرک اسٹینڈ
ماڑیپور کابینہ میں نگران مجلس پاکستان
مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے گڈز
ٹرانسپورٹ شخصیات سے ملاقات کی اور آل
کراچی گڈز ٹرانسپورٹ یونین آفس میں تربیتی
حلقہ لگایا۔
مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے موجودہ کورونا وائرس کی و باء میں دعوت اسلامی ویلفئیر کی خدمات سے آگاہ کیا اور آل کراچی کار کیریئر گڈز یونین آفس میں رانا اسلم صدر کار کریئر گڈز ،سردار آعظم
نائب صدر آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی ۔
واضح رہے! اس ملاقات میں نگران مجلس پاکستان مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل
عطاری کے ہمراہ ریجن ذمہ دار محمد ذیشان
مدنی اور ذون ذمہ دار ایسٹ ملیر عبدالوہاب عطاری بھی موجود تھے(رپورٹ؛
عبدالوہاب عطار ی ایسٹ ملیر مجلس ٹرانسپورٹ)