7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام
ناظم آباد کابینہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میکینک حضرات اور
اسپیئر پارٹس کے دکان مالکان نے شرکت کی۔
مجلس ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے
” نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے مزید کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مقصد
ہی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے اور نماز پڑھنا بھی محبت رسول کی پہچان ہے۔