20 شوال المکرم, 1446 ہجری
مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت ساؤتھ سینٹرل زون کراچی ریجن
میں شوروم مالکان کے درمیان مدنی حلقہ
Sun, 9 Feb , 2020
5 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت گزشتہ
دنوں ساؤتھ سینٹرل زون کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا ۔ مدنی حلقے میں شوروم مالکان
نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے عفو و در گزر کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا اور در گزر کر نا دنیا وآخرت میں بہتر ی
کا سبب ہے جوتمہیں محروم کر ے تم اُسے عطا
کرو اور صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ ذات سے اجر کی امید رکھو نیز نگران نے چوک درس
دیا اور انفرادی کوشش کرکے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:عبدالوہاب
عطاری، زون ذمہ دار ایسٹ ملیر زون )