گزشتہ روز عبد الوہاب گڈز
ٹرانسپورٹ کے اونر ملک فضل نے محمد ارباب
کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دینی و فلاحی
کاموں میں مصروف ِ عمل ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر ہونے والی
دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر سٹی ذمہ دار مولانا ذیشان
عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالوہاب
عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)