28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں سنتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پھیلانے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسیز نگران این سی نگران وذمہ
داران سمیت دیگر عاشقان اولیا شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور
، نوشہرہ لاری اڈے کی مارکیٹوں ورکشاپ ،بس ویگن اور رکشہ اسینڈ پر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سے سلسلے میں 3
تین یوسیز کی تقرری
کی نیز فیضان مدینہ رسالپور میں رجب المرجب میں ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )