پشاور
ریلوے اسٹیشن لاری اڈا ورکشاپ مارکیٹس
میں مختلف عہداران سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ کے تحت 16 جنوری 2024ء کو صوبائی ذمہ دار قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور ریلوے اسٹیشن لاری اڈا ورکشاپ مارکیٹس میں مختلف عہدیداران (سپرنٹنڈنٹ
ریلوے اسٹیشن ماسٹر خالد ، ڈویژنل پشاور آفیسر پی اے اور ڈویژنل سپریڈنٹنڈنٹ ڈی ایس
مقصوداحمد جان، پبلک ٹرانسپورٹ صوبہ خیبرپختونخواہ ایڈمنسٹریٹر مدثر خان چشتی اور پشاور ڈویژن سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مینیجر پرویز قادری)سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران
ملاقات قاری محمد زاہد نواز عطاری نے عہدیداران کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں مختلف اپیس شعبہ FGRF، رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )