دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 اور 18 فروری 2024ء کو گڑھی حبیب اللہ تحصیل،
بالا کوٹ تحصیل اوگی ،تحصیل و ضلع مانسہرہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔
صوبائی
، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت امام و مدرس فیضان مدینہ نے ملکر ٹرانسپورٹر حضرات (گل
اشتیاق کے آنر اڈا مالک مشتاق احمد خان، ورکشاپ آنر طارق عطاری ،پیڑول پمپ آنر حاجی
خان، آئل ڈیلر جاوید عطاری )سے ملاقاتیں کیں۔
دوران
ملاقات نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ
ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے ورکشاپ آنر محسن عطاری کے والد کے انتقال پر ان
سے تعزیت کی اور دیگر ٹرانسپورٹ لاری اڈوں پر استقبال رمضان کے
حوالے سے مدنی حلقے منعقد کرنے کے تعلق سے گفتگو کی ۔ ( رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز
عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )