رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی مماملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے 29 نومبر 2024ء کو خالد بن ولید روڈ چنیسر ٹاون کراچی میں واقع بن ابراھیم شوروم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا ۔

اسلامی بھائیوں نے گفتگو کرتےہوئے بیرونِ ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

آخر میں بن ابراھیم شوروم کے اونر محمد ابرھیم موتی والا، AYD ٹریڈرز شوروم کے اونر محمد اسلم ڈھیڈی اور آٹو اسپائر موٹرز کے اونر محمد فرحان نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)