ضلع حافظ آباد کےعلاقے رامکے چٹھہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت 3 دن کا قافلہ ہوا جس کے اختتام پر 9 اپریل 2025ء کو قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں شرکائے قافلہ، قرب و جوار کے عاشقانِ رسول، گجرات کے شعبہ قافلہ ذمہ دار، ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے قافلہ ذمہ دار مولانا احمد رضا عطاری مدنی اور گجرانوالہ ڈویژن کے قافلہ ذمہ دار نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”راہِ خدا عزوجلکے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:احمد رضا مدنی ڈسٹرکٹ حافظ آباد شعبہ قافلہ زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)