شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 12 اکتوبر 2024ء کو پنڈی بھٹیاں میں واقع  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں صوبائی ذمہ دار (پنجاب) محمد طاہر عطاری نے ”انفرادی کوشش اور مدنی قافلہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو بھی مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ داران میں موجود بعض اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں جس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے شعبہ دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری، شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ دار عرفان عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا احمد رضا عطاری مدنی اور شعبہ دارالسنہ کے صوبائی ذمہ دار (پنجاب) مولانا غلام عطار مدنی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)