لاہور سٹی کے
عزیز بھٹی ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد
13 اکتوبر 2024ء کو لاہور سٹی کے عزیز بھٹی ٹاؤن میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ
اسلامی کے تحت ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سب
ٹاؤن تا یوسی سطح کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ مدنی قافلہ کے لاہور سٹی ذمہ دار
شہباز عطاری نے ”مدنی قافلہ“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو
مدنی قافلوں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ شعبہ دارالسنہ کے پنجاب ذمہ دار
مولانا غلام عطار مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب مولانا
نوازش عطاری مدنی، شعبہ دارالسنہ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری قربان عطاری اور
نگرانِ ٹاؤن ندیم عطاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)