دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12
اکتوبر 2024ء کو شیخو پورہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ
ننکانہ میں ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری باقر عطاری نے ”راہِ
خدا عزوجل میں سفر کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی قافلوں کی ضرورت پر وہاں موجود طلبۂ کرام کی تربیت کی۔
پاکستان سطح کے ذمہ دار نے طلبۂ کرام کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے 12
ماہ اور 1 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
اس دوران شعبہ دارالسنہ کے صوبائی ذمہ دار (پنجاب) مولانا غلام عطار
مدنی، درجہ ذمہ دار طاہر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ شفیق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا غلام عطار مدنی شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پنجاب
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)