عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
15
فروری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدنی قافلہ کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے کراچی سٹی مدنی قافلہ ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے
عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ کورس کرنے والے شرکا کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
ملک و بیرونِ ملک میں
تبلیغِ دین و اشاعتِ دین کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 6
فروری 2023ء بروز پیر بعد نمازِ فجرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ کورس کرنے والے شرکا کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ
نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 جنوری 2023ء
بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی قافلہ
کےشرکا و ذمہ داران کے لئے تربیتی سیشن
ہوا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلمومات کے مطابق اس
تربیتی سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
امیرِ مدنی قافلہ کورس کے شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ روز کراچی کے علاقے
پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد
نمازِ نمازِ فجر امیرِ مدنی قافلہ کورس کے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن
دیا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
شرکائے کورس کو اخلاص کے ساتھ دینی کام
کرتے ہوئے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز شعبہ مدنی
قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے صوبائی اور ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، تقرری، خود
کفالت اور ذمہ داران کے پیشگی شیڈول پر کلام کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے
شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 21
دسمبر 2022ء بروز بدھ 3 دن کا مدنی قافلہ پاکستان کے شہر ٹنڈو جام پہنچا جس میں
نگرانِ حیدر آباد سٹی حاجی محمد سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
دورانِ مدنی قافلہ ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ٹنڈوجام کے شاہی بازار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں کپڑا مارکیٹ کے صدر اور یونین کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ حیدر
آباد حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ نگرانِ حیدر
آباد نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدنی قافلہ کے تحت 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ
کوٹلی ستیاں راولپنڈی کے ایک سرکاری اسکول میں سیشن ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
فیضانِ
اسلام مسجد ڈیفنس میں مدنی قافلے میں رکن شوریٰ حاجی امین عطاری کی شرکت
03
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے
ڈیفنس فیضانِ اسلام مسجد میں 3 دن کے مدنی قافلے کی آمد ہوئی جہاں قافلے کے دوسرے دن
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے
کا طریقہ بتایا ۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
2 دسمبر 2022ء
بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیفنس میں مدنی قافلے
کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈیفنس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے ذمہ داران اور امیرِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن فیصل نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
دسمبر میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے امیرِ مدنی قافلہ اور شرکا
کو تیار کرنے پر کلام کیا گیا۔
آخر میں شرکائے مدنی مشورہ
کو ایک ماہ کے مدنی قافلے کے اہداف دیئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس
کراچی میں شرکائے مدنی قافلہ کے لئے امیرِ قافلہ کورس کا آغاز
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کا مدنی قافلہ کراچی کے
علاقے ڈیفنس کی جامع مسجد فیضانِ اسلام پہنچا۔
دورانِ مدنی قافلہ شرکا
کے لئے امیرِ قافلہ کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کورس کی چند ابتدائی باتیں
بتائیں۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بھر پور انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عطاری میرج ہال جاتلاں کشمیر میں قافلہ اجتماع، نگران
کشمیر مشاورت نے بیان کیا
10
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عطاری میرج ہال جاتلاں کشمیر میں قافلہ
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو 13 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے جملہ
کاموں کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے اور بالخصوص 20 نومبر 2022ء سے
ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کرنے کی ترغیب دلائی۔