18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
انٹیریئر
سندھ سے 1ماہ اور 12دن کے مدنی قافلے فیصل آباد کی سمت پر روانہ
Mon, 10 Jul , 2023
1 year ago
انٹیریئر
سندھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی2023ء
کو تقریباً 362 اسلامی بھائیوں نے 1ماہ
اور 12دن کے مدنی قافلوں میں فیصل آباد کی سمت پر سفر اختیار کیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رکنِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا ئے مدنی قافلہ کو خوش آمدید کہا اور
ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی جس میں انہیں شیڈول کے مطابق مدنی قافلہ مکمل کرنے اور سیکھنے سکھانے کے تمام حلقوں میں از ابتدا تا انتہا شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)