2 دن پر
مشتمل تربیتی اجتماع کا انعقاد، 12 مدنی
قافلے کے عاشقانِ رسول کی شرکت
ملک و بیرونِ ملک
میں لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے
اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں 2 دن(4 اور 5 نومبر 2022ء) پر مشتمل تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 12 مدنی
قافلے کے کم و بیش 300 عاشقانِ رسول سمیت دیگر اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔
اس تربیتی اجتماع میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے نیکی کرنے کے حوالے سے عاشقانِ
رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ شعبہ مولانا شاکر
عطاری مدنی نے بھی شرکائے اجتماع سے مختلف
امور پر گفتگو کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اجتماع میں شریک عاشقانِ
رسول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
30اکتوبر
2022ء بروز اتوار بعد نمازِ عشاء اشرف
مسجد محمودآباد چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چنیسر ٹاؤن کے ذیلی تا ٹاؤن مشاورت ذمہ
داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی علی عطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ مشاورت کے نگران سید قذافی
عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بجائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی نیز انہیں گیارہویں شریف کے مہینے میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں مسجد درس دینے
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی ترغیب بھی دلائی۔بعدازاں رکن شوریٰ نے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا
جس پر حاضرین نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ساجد
عطاری مدنی قافلہ چنیسر ٹاؤن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
30اکتوبر
2022ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ02 ملیر میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول
نے شرکت کی۔اس موقع پر سید قذافی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہر ماہ
تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: ساجد
عطاری مدنی قافلہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
19 اکتوبر
2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مدنی قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے
”خدمتِ دین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو دین کی خدمت کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو 3دن، 12 دن اور
ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:بدرمنیر
عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ مدنی
قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ بھر کے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی قاری محمد ایاز عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے
عاشقانِ رسول سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزلیا اور دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
مزید نگرانِ شعبہ حاجی
مشکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اراکینِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری صوبہ سندھ شعبہ
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی قافلے کے عاشقانِ
رسول کے لئے جوہر ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہورمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں
سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد میں میٹنگ، ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 15
ستمبر 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شر کت۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
حاجی مشکور عطاری نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی قافلوں کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا پنجاب
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا د میں
ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد
اور راولپنڈی ڈویژن کے تحصیل و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ
حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے
اسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا
پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تربیتی کورس اور نماز
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آبا دمیں
تربیتی کورس اور نماز کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
لئے 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ
نے نشست میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا
پنجاب ، شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد جی 11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات جامعۃالمدینہ بوائزکے طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد
کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام نےبھی شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے اس نشست میں
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ضرورت و
اہمیت بیان کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری سوشل میڈیا
پنجاب، شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 14
ستمبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ
ہواجس میں تحصیل ذمہ داران سمیت یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکورعطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر
گفتگو کی اور ذمہ داران کو 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ شعبہ نے
زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو 3 دن، 12
دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے، نیکی کی دعوت کے آداب نیز مدنی قافلوں کی
تیاریوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:علی حسنین عطاری یوسی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قراٰنِ پاک کی تعلیم عام
کرنے اور مساجد آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ
بھر میں سیلاب زدگان کے لئے جائے نماز قائم کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر شعبہ مدنی
قافلہ کے تحت 12 ماہ سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ سیلاب
زدگان کے بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دے رہے ہیں۔
اسی طرح 12 ماہ کے
عاشقانِ رسول مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے اور اُن کی دینی و اخلاقی
تربیت کرتے رہتے ہیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری شعبہ 12
ماہ صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)