پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  12 ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشرہ کا اعتکاف کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کواس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)