گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد نمازِ نمازِ فجر امیرِ مدنی قافلہ کورس کے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے ہوئے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)