29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 21
دسمبر 2022ء بروز بدھ 3 دن کا مدنی قافلہ پاکستان کے شہر ٹنڈو جام پہنچا جس میں
نگرانِ حیدر آباد سٹی حاجی محمد سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
دورانِ مدنی قافلہ ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ٹنڈوجام کے شاہی بازار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں کپڑا مارکیٹ کے صدر اور یونین کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ حیدر
آباد حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ نگرانِ حیدر
آباد نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)