18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کوئٹہ بلوچستان کی جامع مسجد کنزالایمان میں
شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ
Wed, 22 Mar , 2023
1 year ago
کوئٹہ بلوچستان کی
جامع مسجد کنزالایمان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
رمضانُ المبارک میں ہونے والے ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں کا
جائزہ لیا۔
رکنِ شوریٰ نے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو
اعتکاف میں بیٹھانے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا اور مختلف موضوعات پر کلام
کیا۔
مدنی مشورے میں ایک ماہ کے اعتکاف کے لئے اب تک نمایاں کوشش
کرنے والے ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے گئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)