فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی مذاکرہ ہال میں 11 دسمبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےنگران و  صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدامیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاکستان و صوبہ وائز شعبے کے ذمہ داران کی تقرری کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

شعبے کے اجیر اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلوں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبوں کے مدنی قافلے، طے شدہ اہداف اور کارکردگی سمیت دیگر موضوعات پر مشاورت کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ کورس کے اختتام پرمیٹ  اپ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت دیتے رہنے اور 12 دینی کاموں کو اپنے ذمہ داران سے مشاورت کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے/کروانے اور جن سے ممکن ہو انہیں مسجد میں امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تقسیم اسناد کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ ڈسٹرکٹ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جبکہ شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ڈویژن سے یوسی سطح پر کس طرح فالو اپ لیا جائے؟ اور کس طرح دینی کاموں کو بڑھایا جائے ؟اس حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مولانا حافظ عبد الرؤوف عطاری مدنی اور ڈویژن سطح کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد نعیم رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صحبت پور روڈ،  ڈیرہ اللہ یار بلوچستان کی جامع مسجد فیضانِ مزمل میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ مولانا شاکر عطاری مدنی نے ”مدنی قافلے کیسے تیار ہوں؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں امیرِ مدنی قافلہ کو مدنی قافلوں کی کارکردگی پر تحائف دیئے گئے۔

اس موقع پر 12 ماہ مدنی قافلہ کے صوبہ بلوچستان ذمہ دار راشد نوری عطاری، 12 ماہ مدنی قافلہ صوبہ سندھ ذمہ دار علی حسن عطاری اور نگرانِ درجہ مولانا احمد دین عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ: حسن رؤف عطاری سرکاری ڈویژن فیصل آباد رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گناہوں کی عادت چھڑواکر نیکی کے کاموں میں دل لگانے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی قافلہ اجتماع منعقدہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول  اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نشتر کالونی لاہور کی جامع مسجد امِ خیر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی قافلے کے شرکا اور دیگر اسلامی بھائیوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔

معلومات کے مطابق شرکائے اجتماع کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 9 اکتوبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مٹھی ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، تحصیل نگران، شعبہ ڈونیشن بکس ،مجلس کفن دفن اور شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ڈویژن ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

نگران ڈویژن مشاورت حافظ زین عطاری نے 12 دینی کام کرنے کےسلسلے میں ذمہ داران کومدنی پھول دیئے نیز ٹیلی تھون کے حوالے سےاسلامی بھائیوں کو نکات بتائے اور اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کراچی ،بلوچستان اور سندھ سے دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان کا مدنی مرکز  فیضان مدینہ حیدرآباد میں 2 دن 9،8 اکتوبر2023ء کو میٹ اپ ہوا۔

اراکین شوریٰ سید لقمان عطاری ،حاجی فاروق جیلانی عطاری، قاری ایاز عطاری سمیت نگران مجلس حاجی مشکور عطاری،شعبہ پاکستان ذمہ دار شاکر عطاری مدنی اور سٹی نگران سہیل عطاری نے مختلف موضوعات (سابقہ کارکردگی کا جائزہ، علاقوں میں دینی کام کرنے اور مدنی قافلے سفر کروانے)پر تربیت کیں۔ آخر میں نمایاں کارکردگی والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے تحت 1 اکتوبر تا 4 اکتوبر2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہواجس میں پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوامیں 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور شعبہ پاکستان ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیو کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورنمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔ بعدازاں تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اپنے علاقوں میں ہونے والے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ : علی حسن عطاری شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


علمِ دین سیکھنے سکھانے کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ وادیِ جہلم چھٹیاں، کشمیر میں پہنچا جہاں اُن کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا۔

مدنی قافلے میں موجود اسلامی بھائیوں سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک نشست منعقد ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے رکن سیّد مقصود شاہ عطاری نے حاضرین کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 1، 2 اور 3 ستمبر2023ء کو  یوم دعوت اسلامی کے موقع پر کثیر عاشقان رسول نے مختلف مقامات پر مدنی قافلوں کا سفر اختیار کیا۔

دورانِ مدنی قافلہ ساہیوال ڈویژن میں ڈویژن ذمہ دار علی حسنین عطاری نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سمجھایا نیز نماز کا عملی طریقہ اور بہت سے نماز کے مسائل سکھائے جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید شرکا ئے مدنی قافلہ نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ علاقائی دورے کئے جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو مسجد میں ہونے والے درس و بیان میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت کچہری چوک وزیر آباد کی جامع مسجد اعوانان میں 20 اگست 2023ء کو مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

مسجد میں 3 دن مدنی قافلے کا سلسلہ ہوا، تیسرے دن مغرب کی نماز کے بعد قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن گجرات مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور فرض علوم سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع کے فوراً بعد 12 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)