18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی قافلہ کے نگران، صوبائی ذمہ داران اور
12 ماہ کے عاشقانِ رسول کا مدنی مشورہ
Wed, 13 Dec , 2023
344 days ago
11 دسمبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے مدنی مذاکرہ
ہال میں شعبہ مدنی قافلہ کے نگران، صوبائی ذمہ داران اور 12 ماہ کے عاشقانِ رسول
کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
انہوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی
ذہن سازی کی۔