12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے اسلام آباد میں تقسیمِ اسناد اجتماع
خدمت دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 12 مئی
2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد میں”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد کیا گیا۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے اجتماع کا
آغاز کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ
مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی
گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں بھی انعامات تقسیم ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ
12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ
دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری
اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)