شعبہ مدنی قافلہ اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
30
ستمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ
مدنی قافلہ اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں صوبائی نگران و ذمہ داران، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری،
نگرانِ شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری اور شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی
امین قافلہ عطاری شریک ہوئے۔
معلومات کے
مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف اعتبار سے شعبے کی موجودہ اور سابقہ
تمام کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور تحائف بھی دیئے۔بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)