فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ
تا تحصیل ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن
ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5اکتوبر 2024ء کو ڈیرہ غازی خان
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ٹرینگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ تا
تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع
پر نگرانِ شعبہ حاجی مشکورعطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلہ کیسے
تیار کیا جائے؟ اس حوالے سے اُن کی
رہنمائی کی اور 1 ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری پر بھی کلام کیا۔
نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری کا دورانِ
سیشن کہنا تھا کہ ابھی سے امیرِ مدنی
قافلہ کا تقرر کرلیا جائے تاکہ بہترین انداز سے 1 ماہ کا مدنی قافلےسفر پر روانہ
ہوسکے۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر
عطاری اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)