لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 5 مئی 2024ء کو ”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا جس میں لاہور کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

تقسیمِ اسناد اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شرکا کی دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی دوران دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)