فیصل آبا دکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا عملی طریقہ سیکھایا نیز مدنی قافلے میں سفر کس انداز سے ہو؟ اس پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے ۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر عطاری، 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)