دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 3 اور 4
فروری 2024 ء کو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 ماہ کے 150عاشقان رسول کی 2 دن کی نشست ہوئی جس میں نگران سندھ و رکن شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری نے عاشقان رسول کی تربیت فرمائی۔
٭دوسری
جانب نگران شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی مشکور عطاری اور12 ماہ مدنی قافلے کے پاکستان ذمہ دار مولانا
شاکر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیو کی اعتکاف کی تیاری ، اعتکاف سافٹ ویئر ڈیٹا انٹری
، ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اور شیڈول کیسے بناتے ہیں کے موضوعات پر تربیت کی۔
معلومات کے مطابق نشست میں شامل یہ
اسلامی بھائی سندھ کے چھ مقامات ( بدین ،میرپورخاص ، حیدرآباد
، اوباڑ و، لاڑکانہ ، نوابشاہ)جہاں ایک ماہ کا اعتکاف ہو گا پر اعتکاف
کی تیاری کے لئے مدنی قافلوں
کی صورت میں روانہ ہوں گے پھر وہاں حلقہ نگران بن کر اعتکاف چلائے گے۔(رپورٹ:
علی حسن عطاری شعبہ 12 ماہ صوبہ سندھ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )